ٹنڈوالہیار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کسی صوبے یا شہر سے مقابلہ نہیں کر رہی بلکہ عالمی معیار کو پیشِ نظر رکھ کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے صوبے بھر میں اہم منصوبے مکمل کیے ہیں، اور این آئی سی وی ڈی دنیا کا مہنگا ترین علاج بھی عوام کو بالکل مفت فراہم کر رہا ہے۔ شرجیل میمن کے مطابق سندھ میں تاریخ کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ جاری ہے جس کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا رہے ہیں، گندم کے کاشتکاروں کو بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔ وزیر نے ہدایت کی کہ وزرا اور عوامی نمائندے ہر شہر جا کر عوامی مسائل براہِ راست سنیں۔
Author
Share article
The post has been shared by 0
people.