مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں لائٹیں لگانے سے لے کر ڈھکن ٹھیک کرنے تک تمام کام مئیر کے ذمے ہیں، اگر سب کچھ ہم ہی کریں گے تو اپوزیشن والے 11 بجے کی اپنی تنقیدی پریس کانفرنس میں کیا کہیں گے؟ انہوں نے کہا کہ 14 ارب روپے ملنے کے باوجود اپوزیشن فنڈز نہ ہونے کا واویلا کر رہی ہے، حالانکہ ہر یوسی کا بجٹ 5 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ کر دیا گیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کام ہمارا ہوتا ہے لیکن تختیاں اپوزیشن لگا دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ نور جہاں بھی ہم نے بنائی مگر بینر ’’شکریہ جماعت اسلامی‘‘ کا لگا تھا۔ مئیر کا کہنا تھا کہ شہر کے وسائل صرف شہر کی بہتری پر ہی خرچ ہوں گے، انہیں روک کر رکھنا ممکن نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

You May Also Like

سندھ کا مقابلہ کسی صوبے سے نہیں، دنیا سے ہے۔ شرجیل میمن

ٹنڈوالہیار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام…

حج 2026: سعودی عرب نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں فوٹوگرافی پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026 کے دوران مسجد…

Hello world!

Welcome to WordPress. This is your first post. Edit or delete it,…