مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں لائٹیں لگانے سے لے کر ڈھکن ٹھیک کرنے تک تمام کام مئیر کے ذمے ہیں، اگر سب کچھ ہم ہی کریں گے تو اپوزیشن والے 11 بجے کی اپنی تنقیدی پریس کانفرنس میں کیا کہیں گے؟ انہوں نے کہا کہ 14 ارب روپے ملنے کے باوجود اپوزیشن فنڈز نہ ہونے کا واویلا کر رہی ہے، حالانکہ ہر یوسی کا بجٹ 5 لاکھ سے بڑھا کر 12 لاکھ کر دیا گیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کام ہمارا ہوتا ہے لیکن تختیاں اپوزیشن لگا دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ نور جہاں بھی ہم نے بنائی مگر بینر ’’شکریہ جماعت اسلامی‘‘ کا لگا تھا۔ مئیر کا کہنا تھا کہ شہر کے وسائل صرف شہر کی بہتری پر ہی خرچ ہوں گے، انہیں روک کر رکھنا ممکن نہیں۔
Author
Share article
The post has been shared by 0
people.